کشتواڑ مسلح تصادم میں ایک دہشت گرد ہلاک

تاثیر 11  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں، 11 اپریل:ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں جاری ایک شدید مسلح تصادم میں سیکورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ علاقے میں آپریشن مسلسل جاری ہے۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 9 اپریل کو فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے چھاترو کے گھنے جنگلات میں مشترکہ تلاشی اور محاصرہ کارروائی شروع کی۔
ذرائع کے مطابق اسی شام دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد جھڑپ چھڑ گئی۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ فوجی اہلکار نے کہا کہ سخت جغرافیائی حالات اور خراب موسم کے باوجود سیکورٹی فورسز کے حوصلے بلند ہیں اور آپریشن پوری سنجیدگی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ جاری ہے۔ ادھر ایک سینئر پولیس افسر نے بھی تصدیق کی کہ جھڑپ میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے، اور علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔