تاثیر 29 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 29 اپریل:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں سب سے کم عمر (14 سال) میں سنچری لگانے والے کھلاڑی بنے بہار کے سمستی پور ضلع کے رہنے والے ویبھو سوریاونشی کو فون کر کے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نیاپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ویبھو سوریاونشی اپنی محنت اور قابلیت کے بل بوتے پر ہندوستانی کرکٹ کے لیے نئی امید بن گئے ہیں۔ سب کو اس پر فخر ہے۔ میری نیک تمنائیں ہیں کہ ویبھو سوریاونشی مستقبل میں ہندوستانی ٹیم کے لیے نئے ریکارڈ بنائیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ وزیر اعلیٰ نے ویبھو سوریاونشی سے فون پر بات کی اور ان کی خیریت کی خواہش کی۔ ویبھو سوریاونشی نے 12 دسمبر 2024 کو ایک انے مارگ پروزیر اعلیٰ سے ملاقات تھی اور وزیر اعلیٰ نے ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی تھی۔
وزیر اعلیٰ نے ریاستی حکومت کی جانب سے ویبھو سوریاونشی کو 10 لاکھ روپے کا اعزازیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔