عازمین حج اپنے فلائٹ شیڈیول پر سختی سے کریں عمل، گیا سے پہلی پرواز 2مئی کو

تاثیر 20  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ: 20 اپریل:جماعت اسلامی ہند، بہار کے زیر اہتمام اتوار کو ٹکاری روڈ واقع مرکز اسلامی میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین سمیت تقریباً ڈیڑھ سو عازمین حج نے شرکت کی۔تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے بہار اسٹیٹ حج کمیٹی کے سی ای او محمد راشد حسین نے بتایا کہ تمام عازمین حج کا فلائٹ شیڈیول ا?گیا ہے۔اس سال فلائٹ شیڈیول میں کسی قسم کے ردوبدل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سعودی حکومت کی ہدایت کے مطابق، عازمین حج کو طے شدہ فلائٹ شیڈیول کے مطابق ہی سفر کرنا ہے ورنہ وہ سفر حج سے محروم ہو جائیں گے۔ سی ای او نے عازمین حج کو مشورہ دیا کہ وہ فلائٹ شیڈیول لے مطابق ہی اپنے سفر کی تیاری شروع کردیں۔ گیا امبارکیشن پوائنٹ سے پہلی پرواز 2مئی کو ہوگی جس سے 272 عازمین حج مدینہ کے لئے روانہ ہوں گے۔
راشد حسین نے بتایا کہ تمام اضلاع میں ویکسینیشن کے ڈوز ا?گئے ہیں ضلع اقلیتی ترقیاتی افسر کو اس کام کے لئے نوڈل افسر بنایا گیا ہے۔ افسر کو عازمین حج کی فہرست دستیاب کرا دی گئی ہے۔ عازمین حج کو وہیں ٹیکہ دیا جائے گا۔
راشد حسین نے عازمین حج کو مشورہ دیا کہ جو لوگ دوا کے عادی ہیں وہ نسخہ کے مطابق، ضروری دوائیں یہیں سے اپنے ساتھ لیتے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بخار، درد، الٹی سمیت چار پانچ دوائیں عازمین حج اپنے بیگ میں ضرور رکھیں۔