تاثیر 19 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مکہ مکرمہ،19اپریل:سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ حج 2025 کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ ’نسک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے حج کا اجازت نامہ حاصل کریں۔ یہ حج اجازت ناموں کے لیے مختص مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم (منصۃ تصریح) کے ساتھ تکنیکی طور پر مربوط ہے۔ نیز، حاجیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضوابط و ہدایات کی پابندی بھی ضروری ہے۔اسی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کا ویزا رکھنے والے افراد حج ادا کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے، سوائے اْن افراد کے جو حج ویزا پر آئیں گے۔ بغیر اجازت نامے کے حج کی ادائیگی کی کوشش کرنا حج کے قوانین اور ہدایات کی خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔