تاثیر 19 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بیروت،19اپریل:لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ایک ذمے دار نے کہا ہے کہ لبنانی حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ تنظیم اپنے ہتھیاروں کے حوالے سے کسی بھی بحث کو اس وقت تک قبول نہیں کرے گی جب تک اسرائیل جنوبی لبنان سے مکمل طور پر انخلا نہیں کرتا … اور وہ اپنے ان “جارحانہ اقدامات” کو بند نہیں کرتا جو جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری ہیں۔ ذمے دار نے یہ بات آج جمعے کے روز کہی۔بیروت کی حکومت کو امریکہ کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جائے، خاص طور پر اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد، جس میں حزب اللہ کو عسکری اور قیادی ڈھانچے میں نمایاں نقصان اٹھانا پڑا۔لبنانی حکام، جن میں صدر جوزف عون پیش پیش ہیں، اس پر کام کر رہے ہیں کہ ہتھیار صرف ریاست کے پاس ہوں اور ریاست کی خود مختاری پورے ملک خصوصاً اسرائیل کی سرحد سے ملحقہ جنوبی علاقوں پر قائم کی جائے۔حزب اللہ کے رابطہ کاری یونٹ کے سربراہ وفیق صفا نے ایک بیان میں کہا کہ “ہتھیار ڈالنے کا کوئی تصور نہیں ہے، بات صرف اس دفاعی حکمت عملی کی ہے جس کا ذکر صدر نے کیا۔

