ہِل لمیٹڈ کا نیا نام برلا نیو لمیٹڈ

تاثیر 2  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 02/ اپریل ) پریس ریلیز) سی کے برلا گروپ کا نے اپنے نئے تشخص کے ساتھ “برلا نیو لمیٹڈ” کے طور پر ری برانڈنگ کا اعلان کیا ہے۔ یہ تبدیلی کمپنی کی ترقی کی بلند پروازی اور عالمی معیار کے مصنوعات و خدمات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ برلا نیو کے بھارت اور یورپ میں 32 مینوفیکچرنگ یونٹس ہیں اور یہ 80 سے زائد ممالک میں صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
اس تعلق سے صدر، برلا نیو، اوانتی برلا نے کہا کہ “ہمارا نیا نام برلا نیو ہماری بنیادی شناخت کو ظاہر کرتا ہے اور ایک ایسی کمپنی جو مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معیار، جدت، اور پائیداری پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے صارفین، گھریلو مالکان، بلڈرز اور ڈیزائنرز، ہمارے کاروبار کے مرکز میں ہیں۔ ہم ایسی تعمیراتی مصنوعات تیار کر رہے ہیں جو وقت کی کسوٹی پر پورا اتریں۔” جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، اکشت سیٹھ نے کہا کہ “ہم ہمیشہ اعلیٰ معیار اور پائیدار تعمیراتی مواد کی فراہمی پر مرکوز رہے ہیں، جیسے کہ پائپ، کنسٹرکشن کیمیکلز، پُٹی، چھتیں، دیواریں اور فرش۔ ہم ان شعبوں میں نمایاں پیش رفت کر رہے ہیں۔