پٹنہ میں کانگریس کے مارچ کے دوران زبردست ہنگامہ، حراست میں کنہیا کمار

تاثیر 11  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 11 اپریل: بہار کے پٹنہ میں کانگریس کا مظاہرہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز کانگریس کی طرف سے وزیر اعلیٰ رہائش گاہ تک مارچ نکالا جا رہا تھا۔ اس دوران پولیس نے کانگریس کارکنوں کو راجا پور پل کے قریب آگے بڑھنے سے روک دیا، لیکن لیڈروں نے بات نہیں مانی اور وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کی طرف بڑھتے رہے۔
اس کے بعد پولیس نے کانگریس لیڈروں کو روکنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ مظاہرین کو روکنے کے لیے بیریکیڈ کھڑی کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے قریب پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔ پولیس کی جانب سے انہیں روکنے کی کوشش کے باوجود احتجاج کرنے والے رہنماو?ں اور کارکنوں کو پولیس اٹھا کر لے گئی۔
اس دوران پولیس اور کانگریس لیڈروں کے درمیان جھڑپ کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس نے این ایس یو آئی کے قومی انچارج کنہیا کمار سمیت کئی کانگریس لیڈروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ 30 کے قریب رہنماو?ں کو حراست میں لیا گیا لیکن لاء￿ اینڈ آرڈر ڈی ایس پی نے تصدیق کی کہ 15 سے 20 کو حراست میں لیا گیا ہے۔