جھگڑے کے دوران بیوی کے دھکے سے شوہر چھت سے گر کر جاں بحق

تاثیر 13  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سلطان پور، 13 اپریل: الزام ہے کہ سٹی تھانہ کے امہٹ میں واقع کانشیرام کالونی میں بیوی نے شوہر کو چھت سے دھکا دے دیا۔جس سے وہ زمین پر گرنے کے بعد ہلاک ہو گیا۔ اس کے بعد کالونی میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے میں رکھوا کر بیوی کو تحویل میں لے لیا۔
دلشاد (40) کا خاندان بلاک نمبر 67، کاشیرام کالونی، کوتوالی نگر میں رہتا ہے۔ گزشتہ رات دلشاد نے اپنی بیوی سے کھانا منگوایا اور اس دوران دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ گھر والوں کا الزام ہے کہ اس کی بیوی نے اسے دھکا دیا اور وہ چھت سے گر کر مر گیا۔ گھر والے اسے ہسپتال لے گئے۔
مقتول کی والدہ بھی کالونی میں کرائے کے کمرے میں رہتی ہیں۔ ان کی بہن صائمہ بانو نے بتایا کہ ان کے بھائی نے اپنی بھابھی سے کھانا منگوایا۔ ہم نے دیکھا کہ بھابھی نے اسے بالکونی سے دھکا دیا۔ ہماری بھابھی کو ہمارے بھائی سے پیار نہیں تھا۔