تاثیر 13 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،13اپریل :بھارت نے امریکہ میں منعقد تیر اندازی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں شاندار آغاز کیا ہے۔ ہندوستانی کمپاؤنڈ مکسڈ ٹیم نے ورلڈ کپ کے اس باوقار میچ میں چائنیز تائپے کے کھلاڑیوں کو شکست دی۔ جیوتی سریکھا وینم اور رشبھ یادو نے انتہائی ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپے کے کھلاڑیوں ہوانگ آئی جو اور چن چی لون کو 153-151 سے سخت مقابلے میں شکست دی۔ پہلی اور دوسری سیریز میں پیچھے رہنے کے بعد، جیوتی اور رشبھ نے زبردست واپسی کی۔ دونوں نے چوتھی اور فیصلہ کن سیریز میں میچ جیتا جس کے بعد ہندوستان کو گولڈ میڈل ملا۔ اس سے قبل جمعہ کو ہندوستان نے یورپی ملک سلووینیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
شروع میں پیچھے رہنے کے بعد زبردست واپسی
فائنل میں گولڈ کے لیے قریبی مقابلے میں، ہندوستان کی مخلوط جوڑی پہلی اور دوسری سیریز 37-38 اور 38-39 سے ہار گئی لیکن جیوتی اور رشبھ نے اپنا حوصلہ برقرار رکھا۔ تیسرے سیٹ میں زبردست واپسی کرتے ہوئے دونوں نے دو 10 اور ایک انر 10 نشانہ لگایا۔ اس کی بدولت ہندوستانی جوڑی نے 39-38 کے قریبی فرق سے جیت حاصل کی۔