مسلم فنڈ ٹرسٹ کی مجلس انتظامیہ کی نشست میں اہم تجاویز پاس

تاثیر 27  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ: مسلم فنڈ ٹرسٹ کی  مجلس انتظامیہ کی نشست ڈاکٹر ظفر عالم کاظمی اعزازی صدر کی صدارت میں مسلم فنڈ ٹرسٹ کے دفتر واقع گلشن ویہار اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا آغاز سید نورالہدیٰ شمسی رجہتی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مسلم فنڈ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری محمد ابو رضوان نے ایجنڈے کے مطابق مجلس انتظامیہ کی گزشتہ میٹنگ کی کاروائی کی توثیق کرائی اور ساتھ ہی ماہانہ رپورٹ برائے اکتوبر۲۰۲۴ء سے۳۱ مارچ۲۰۲۵ء کی تفصیلات پیش کی۔ اس کے علاوہ ٹرسٹ کے ذریعہ کئے جارہے مختلف کاموں کا جائزہ بھی لیا گیا جس میں خاص طور پر مانڈر ، کھگڑیا میں ٹرسٹ کے جانب سے قائم اسکول کی پیش رفت سے روشناس کرایا  اور ساتھ ہی ٹرسٹ کی مزید حصولیابیوں کی بھی جانکاری دی گئی ۔ اس میٹنگ میں  ،ڈاکٹر اشرف النبی قیصرٰ،سید ابوذر قدوسی،، محمد فضل الرحمٰن،، ڈاکٹر نثار احمد فیضی اور ڈاکٹر انوارالہدیٰ  نے شرکت کی۔ انجنئیر ابو رضوان کے شکریہ اور  سید نورالہدیٰ شمسی رجہتی کی دعائوں کے ساتھ میٹنگ اختتام پذیر ہوا۔