راشٹریہ جنتا دل اقلیتی سیل کی اہم نشست منعقد

تاثیر 27  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف 27 اپریل(محمد دانش) راشٹریہ جنتا دل کے دفتر میں آج آر جے ڈی اقلیتی سیل کی ایک روزہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ نالندہ ضلع انچارج ایس کے ڈیوڈ اور ڈاکٹر پون اگروال میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع انچارجوں نے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان پر زور دیا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں ابھی سے ہی لگ جائے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ بنانا ہم سب کا عزم ہے۔اس موقع پر کارکنوں کو بنیادی منتر بھی دیا گیا اور اس کو اپنانے اور پارٹی کے نظریہ کو عوام تک پہنچانے کی درخواست کی گئی۔ پروگرام میں کارکنان اور عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی جس کی وجہ سے نیا جوش دیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر ضلع نائب صدر ٹن ٹن خان، اقلیتی سیل کے ضلع صدر محمد شہاب الدین، جنرل سکریٹری سجاد شاہ، ساجد انصاری وغیرہ موجود تھے۔