کٹرہ سری نگر ریل لنک کا افتتاح ملتوی

تاثیر 16  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 16 اپریل: وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بہت دنوں سے منتظر اودھم پور-سری نگر-بارہمولہ-ریلوے پروجیکٹ (یو ایس بی آر ایل) کا افتتاحی پروگرام خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔بدھ کو ریل بھون میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، دلیپ کمار، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، انفارمیشن اینڈ پبلسٹی، ریلوے بورڈ نے کہا کہ یو ایس بی آر ایل کا افتتاحی پروگرام ناموافق موسم کی پیشن گوئی کی وجہ سے کچھ دنوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ افتتاح کی اگلی تاریخ بعد میں بتائی جائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی 19 اپریل کو دنیا کے سب سے اونچے چناب ریل پل اور انجی ریل پل کا افتتاح کرنے والے تھے۔ اس کے علاوہ شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ریلوے اسٹیشن سے سری نگر تک وندے بھارت ایکسپریس کے خصوصی کشمیر ایڈیشن کو جھنڈی دکھانا تھا۔ وہ کٹرا میں ایک عوامی تقریب سے بھی خطاب کرنے والے تھے۔