تاثیر 12 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 12 اپریل:ہندوستانی فضائیہ کا پہلا ایئر شو 19 اور 20 اپریل کو کھوجا ٹولی آرمی گراؤنڈ، نمکم، رانچی میں منعقد ہونے جا رہا ہے جو جھارکھنڈ کے لیے ایک تاریخی اور دلچسپ موقع ہے۔
سوریاکرن ایکروبیٹک ٹیم اپنے حیرت انگیز فضائی کرتبوں سے آسمان میں جادو پھیلائے گی۔ یہ شو دونوں دنوں صبح 9:45 سے 10:45 تک ایک گھنٹہ تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام میں داخلہ بالکل مفت ہے۔ یہ جانکاری ہفتہ کو ضلع انتظامیہ نے دی۔