تاثیر 12 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 12 اپریل:وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کے روز سابق گورنر لال جی ٹنڈن کو ان کے یوم پیدائش پر ان کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ سابق گورنر لال جی ٹنڈن بھارت ماتا کے ایسے فرزند تھے جنہوں نے لکھنؤ، ریاست اور ملک کی سیاست میں تقریباً 7 دہائیوں تک اپنی ایک مضبوط شناخت برقرار رکھی۔ انہوں نے عوامی زندگی میں اچھے اور برے حالات کا سامنا کرتے ہوئے زندگی بھر ایک پارٹی، ایک نظریے اور قوم پرستی کی اقدار کی پیروی کی۔