ہندوستانی افواج ملٹی اسپیکٹرم چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو رہی ہیں: راج ناتھ

تاثیر 17  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 اپریل: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو مستقبل کی فوجی جنگوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سائبر اور خلائی ڈومین تیزی سے نئے جنگی میدان کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں بیانیہ اور تصور کی جنگ بھی جاری ہے۔ اس لیے ہم ہندوستانی افواج کو ان ملٹی اسپیکٹرم چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تنازعات اور جنگیں مزید پرتشدد اور غیر متوقع ہو جائیں گی۔ نیز ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کی وجہ سے مستقبل کی جنگوں کی تصویر بھی کافی حد تک بدل گئی ہے۔
راجناتھ سنگھ راجدھانی میں ‘دی ویک ڈیفنس کنکلیو’ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا قومی دفاع اس لیے مضبوط ہوا ہے کہ ہم نے اسے بھارت کی دفاعی اور تزویراتی ضروریات کے مطابق مضبوط کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آج نہ صرف ہندوستانی دفاعی شعبہ مضبوط ہے بلکہ ہندوستان کا بنیادی ڈھانچہ بھی پوری دنیا میں مضبوطی سے ابھر رہا ہے۔