جوہری پروگرام پر مذاکرات کیلئے ایران برلن ، پیرس اور لندن جانے کو تیار

تاثیر 25  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

تہران،25اپریل:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ایشو پر مذاکرات جاری رکھنے کے لیے جرمنی ، فرانس اور برطانیہ جانے کو تیار ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار جمعرات کے روز کیا ہے۔ایران نے اسی ماہ سے اپنے سب سے بڑے دشمن ملک امریکہ کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔ ان مزاکرات کے اب تک دو دور ہو چکے ہیں۔ پہلا دور مسقط میں ہوا اور دوسرا دور روم میں منعقد کیا گیا۔ اب ہفتے کے روز اومانی دارالحکومت میں ان مذاکرات کا تیسرا دور ہونے جارہا ہے۔ایران کا جوہری معاہدہ امریکہ اور پانچ دوسری بڑی طاقتوں کے درمیان 2015 کے دوران ہوا تھا۔ تاہم صدر ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں یکطرفہ طور پر ٹرمپ نے ختم کر دیا تھا۔عباس عراقچی نے کہا ‘ میں نے حال ہی میں ماسکو اور بیجنگ کے ساتھ مشورے کیے ہیں۔ اس مشورے کے بعد میں تیار ہوں کہ ہمیں جوہری ایشوز پر مذاکرات کے پہلے مرحلے میں برلن، لندن جانا پڑا تو جائیں گے۔ اس امر کا اظہار وزیر خارجہ ایران نے سوشل میڈیا پوسٹ ‘ایکس’ پر کیا ہے۔