اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے اقوام متحدہ کا کارکن ہلاک ہوا، اسرائیلی تحقیقات

تاثیر 25  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ،25اپریل:اسرائیلی فوج کی جاری کردہ تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے اقوام متحدہ کا کارکن ہلاک ہو تھا۔ یہ رپورٹ جمعرات کے روز سامنے آئی ہے۔ اقوام متحدہ کا یہ کارکن گزشتہ ماہ اسرائیلی گولہ باری کا نشانہ بنا۔اقوام متحدہ کے پروجیکٹ سروسز کے دفتر نے 19 مارچ کو اپنے کارکن کی دیر البلاح میں ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر سے دھماکہ خیز مواد کا ٹکڑا لگا تھا۔اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ٹینک سے فائر ہونے والے گولے سے اقوام متحدہ کے کارکن کی ہلاکات ہوئی ہے۔ اس عمارت کو دشمن کی موجودگی کے باعث نشانہ بنایا گیا تھا۔