جاٹ کا باکس آفس پرقبضہ برقرار

تاثیر 21  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 21 اپریل :سنی دیول ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘جاٹ’ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ یہ فلم 10 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور ریلیز کے پہلے دن سے ہی اسے شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلم دیکھنے کے لیے سینما گھروں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں، جس کا براہ راست اثر باکس آفس کے کلیکشن پر پڑتا ہے۔ خاص طور پر ویک اینڈ کے دوران فلم کی کمائی میں زبردست چھلانگ دیکھنے کو ملی۔
باکس آفس ٹریکر ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق سنی دیول کی فلم ‘ جاٹ’ نے ریلیز کے 11ویں دن یعنی دوسرے اتوار کو 5.15 کروڑ روپے کمائے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا کل کلیکشن 74.55 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ فلم کا بجٹ تقریباً 100 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔ فلم میں سنی دیول کے مقابل رندیپ ہڈا نظر آ رہے ہیں، جو اس بار ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ رندیپ کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ اس ایکشن ڈرامہ فلم کو ساؤتھ انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر گوپی چند مالینی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔