رانی مکھرجی کی مردانی 3 میں واپسی

تاثیر 21  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 21 اپریل :رانی مکھرجی جنہوں نے آخری بار ‘ مسزچٹرجی ورسیز ناروے’، ایک بار پھر ایکشن اوتار میں واپسی کر رہی ہے۔ اس بار وہ ‘ مردانی 3’ میں مضبوط پولیس افسر شیوانی شیواجی رائے کے روپ میں نظر آئیں گی۔ حال ہی میں فلم سے رانی کی پہلی جھلک جاری ہوئی ہے، جس میں وہ اپنی شدید اور سنجیدہ نگاہوں سے مجرموں کو للکارتی نظر آرہی ہیں۔فلم کی ہدایت کاری ابھیراج مینوالا کر رہے ہیں اور اسے یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ مردانی 3 کا ٹیزر پوسٹر پہلے ہی مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر چکا ہے اور اب اس جھلک نے ایک بار پھر رانی کے ایکشن اوتار کے بارے میں توقعات بڑھا دی ہیں۔ ‘مردانی 3’ کے پہلے پوسٹر میں رانی مکھرجی کے زبردست ایکشن اوتار کی جھلک سامنے آئی ہے۔ ہاتھ میں بندوق اور آنکھوں میں جرائم کے خلاف غصہ کے ساتھ رانی کی شکل ناظرین کو اسی طاقتور انداز کی یاد دلا رہی ہے جس کے ساتھ انہوں نے ‘ مردانی’ سیریز میں اپنی خاص شناخت بنائی تھی۔اب یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ یہ فلم 27 فروری 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 2014 میں ریلیز ہونے والی ‘ مردانی’ اور پھر 2019 میں ریلیز ہوئی ‘مردانی-2’ میں رانی نے بطور انسپکٹر شیوانی شیواجی رائے بچوں کی اسمگلنگ اور جنسی جرائم جیسے سنگین موضوعات پر مجرموں کا مقابلہ کیا۔ اب ایک نیا چیلنج اور پہلے سے زیادہ شدید ایکشن ‘ مردانی 3’ میں دیکھا جا سکتا ہے۔