تاثیر 3 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مڑھوڑہ (نقیب احمد)
اسمبلی علاقے کے تمام بوتھوں کی فہرست جے ڈی یو کے اسمبلی انچارج سنجے گری کو سونپی گئی۔پارٹی کے ضلع صدر الطاف عالم راجو کی موجودگی میں بلاک صدر گاما سنگھ اور نگر صدر انل سنگھ نے فہرست حوالے کی۔اس موقع پر ضلع صدر مسٹر راجو نے کہا کہ بوتھ کمیٹی کی بدولت ہی این ڈی اے امیدوار کی جیت یقینی ہوگی۔جے ڈی یو کارکنان تمام بوتھوں پر مضبوط اتحاد کا مظاہرہ کریں گے۔اسمبلی انچارج مسٹر گری نے کہا کہ بوتھ کمیٹی تمام سرشار کارکن ساتھیوں کے تعاون سے تشکیل دی گئی ہے۔اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بوتھ سطح پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔بوتھ کمیٹی میں تمام طبقوں کو شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں آئندہ 13 اپریل کو منعقد ہونے والی بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جینتی کو کامیاب بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں نگرا بلاک صدر انل سنگھ،ضلع ترجمان محمد فیروز،جنرل سکریٹری انجنئیر پربھاش شنکر،جے پرکاش مہتو،سٹی صدر سنجے سنگھ،ضلع سکریٹری صاحب رائے،امریندر سنگھ کشیپ وغیرہ موجود تھے۔