درخت کاٹنے کے دوران درخت کے نیچے دب کر مزدور کی موت

تاثیر 3  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے سنہ پور میں جمعرات کے روز سیمل کا درخت کاٹنے کے دوران درخت کی زد میں آجانے سے مزدور کی موت ہو گئی متوفی مزدور سیتا مڑھی ضلع کے بوکھڑا تھانہ حلقہ کے پٹلوکا گاؤں باشندہ ذلیل بیٹھا کا 38 سالہ بیٹا انظار بیٹھا بتایا گیا ہے ٹھیکیدار نے اسے درخت کاٹنے کے لئے بھیجا تھا سنہ پور کے کامیشور ٹھاکر کے سیمل کا درخت کاٹنے کے دوران جب درخت گرنے لگا تو رسی کے جھٹکے سے مزدور کیچڑ اور پانی سے بھرے گڑھے میں چھٹک کر گر گیا اسکے اوپر بھاری بھرکم سیمل کا درخت بھی گر گیا جسمیں دب کر موقع پر ہی انظار کی موت ہو گئی پولیس کے آنے سے پہلے مقامی لوگوں نے لاش کو جائے وقوع سے درخت کے نیچے سے نکال لیا موقع پر پہنچے تھانہ صدر رنجیت کمار چودہری نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے مزدور کی موت کی اطلاع ملتے ہی اہلِ خانہ بھی بولیرو سے جائے وقوع پر پہنچ گئے بیوی گلشن خاتون شوہر کی لاش کو دیکھ کر بے ہوش ہو رہی تھی بیوی سمیت تین بیٹی اور دو بیٹوں کی کفالت کی ذمہداری انظار پر ہی تھی خبر لکھے جانے تک اہلِ خانہ نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا تھا پولیس  پنچ نامہ بنانے کی کاروائی کر رہی تھی