تاثیر 12 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
فہرست میں دیکھیں،کہاں ہوئی ہے کس کی پوسٹنگ
دربھنگہ (فضا امام)اردو داں اور اردو نواز آبادی کے لئے خوش خبری کی بات ہے کہ حکومت بہار کے محکمہ راج بھاشا نے حال کے مہینوں میں نائب مترجم کی تقرری کا جو عمل پورا کیا تھا ان میں سے کل 34 کامیاب نائب مترجم کا محکمہ جاتی مکتوب نمبر 42 مورخہ 13 مارچ کے ذریعہ ضلع میں پوسٹنگ کر دیا ہے جن میں سے 33 لوگوں نے اپنی الاٹ شدہ جگہوں پر جوآئننگ بھی لے لیا ہے ان میں شامل نائب مترجم حضرات میں محمد شاہد اکرم سبڈویزن دفتر صدر سبڈویزن دربھنگہ، محمد کلام الدین سبڈویزن دفتر بینی پور، محمد ابوذر سبڈویزن دفتر بیرول،نظیر الحسن بلاک دفتر بہیڑی،محمد شمیم انصاری بلاک دفتر کیوٹی،محمد حسان انچل دفتر کیوٹی، بشریٰ نظم بلاک دفتر بہادر پور،محمد رضوان عالم بلاک دفتر بینی پور،محمد آفاق انچل دفتر بینی پور،نجم الدین انصاری بلاک دفتر منی گاچھی،شاہین پروین انچل دفتر منی گاچھی، محمد سہیل انصاری بلاک دفتر حیا گھاٹ،محمد شمشاد عالم انچل دفتر حیا گھاٹ،ابوذر نعیمی بلاک دفتر سنگھوارہ،شمیمہ بیگم انچل دفتر سنگھوارہ،غلام اشرف بلاک دفتر گھنشیام پور،ترنم فاطمہ انچل دفتر گھنشیام پور،کائنات آفتاب بلاک دفتر بیرول، محمد ہارون انچل دفتر بیرول،امانت اللہ بلاک دفتر علی نگر،شہنواز عالم انچل دفتر علی نگر، محمد احسان بلاک دفتر گورا بورام،محمد نور الدین انچل دفتر گورا بورام،تنویر عالم کرت پور بلاک،ضیاء احمد صدر بلاک دفتر،علویہ بانو صدر انچل دفترسلطان حسین بلاک دفتر جالے،محمد فیض اختر انچل دفتر جالے،خالد انور بلاک دفتر ہنومان نگر،عالیہ شاہین انچل دفتر بہادر پور ارشاد عالم انصاری انچل دفتر تارڈیہہ،محمد جمال الدین انچل دفتر کوشیشور استھان اور محمد عنایت اللہ بلاک دفتر مشرقی کوشیشور استھان شامل ہیں جو بطور نائب مترجم جوآئن کر لیا ہے جبکہ محمد ثنا اللہ انصاری جن کی پوسٹنگ دربھنگہ کلکٹریٹ کے تحت ضلع اردو زبان سیل کے لئے ہوئی تھی وہ اب تک جوآئننگ کے لئے نہیں پہنچے ہیں بہر حال مدتوں بعد مترجم کی بحالی اور جوآئننگ سے یہ امید تو کی ہی جا سکتی ہے کہ اردو داں طبقہ اب تمام دفاتر میں اردو بان میں تحریر شدہ درخواست دے سکیں گے اور ان کا کام بھی بخوبی اور بہ آسانی ہو سکے گا اردو نواز حضرات بھی اسے فروغ دلانے میں اہم اور مثبت عمل نبھائیں گے ایسی بھی امید کی جا رہی ہے سینئر صحافی اور مختلف تعلیمی،فلاحی اور سماجی تنظیموں کے ذمہ دار شخصیت ایم اے صارم کی ایک خصوصی ملاقات اردو مترجم ضلع اردو زبان سیل ڈاکٹر جسیم الدین سے ان کے دفتر میں ہوئی موقع پر انہوں نے موصوف کو ضلع اردو نامہ دربھنگہ (26-2025) کی ایک کاپی پیش کر استقبال کیا بعد میں فروغ اردو کے حوالے سے چند اہم باتیں ہوئیں جس کا مختصر خلاصہ یہ ہے کہ اردو داں طبقہ اپنے ذہن سے یہ بات نکال لیں کہ اردو میں دیئے گئے درخواست پر کام نہیں ہوتا ہے یا دیر سے ہوتا ہے انہیں اس بات پر یقین کرنا ہوگا کہ کام یکساں طور پر ہوتا ہے بلکہ ترجمے کی وجہ سے ثبوت ڈبل اور پختہ ہو جاتا ہے یہ بات بھی جناب صارم نے کہا کہ اگر درخواست اردو میں جمع کرنے کا سلسلہ کمزور ہوگا تو پھر ان مترجم حضرات سے انتظامیہ کوئی نہ کوئی دوسرا کام لیگی جناب صارم نے تمام مترجمین کے لئے مشورہ کے طور پر ایک بات یہ کہی کہ سبھی مترجمین باصلاحیت ہیں پھر بھی بعض اوقات پرانے کاغذات میں بڑی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں مکمل احتیاط اور سوجھ بوجھ سے کام لینے کی ضرورت ہوگی ورنہ قانونی پکڑ اور گرفت کے دور سے گزرنا بھی پڑ سکتا ہے موصوف نے ضلع بھر میں جوآئن کرنے والے اردو مترجمین کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے