تاثیر 12 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) نگر پنچایت بھرواڑہ میں غیر قانونی طور پر چل رہے ڈاکٹر ایم احمد منّا بابو کے کلنک کو عدالت کے حکم پر سیل کر دیا گیا ہے اس دوران سیل کرنے والی ٹیم میں سی او نیہا کماری ، میڈیکل انچارج ڈاکٹر پریم چند ، داروغہ دینش شرما و پولیس فورس شامل تھے بتایا گیا ہے کہ سیل کرنے والی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی کلنک سے کئی سامان ہٹا لیا گیا تھا موقع پر موجود ڈاکٹر ایم احمد منّا بابو نے سیل کرنے کی کاروائی کے بارے میں افسران سے معلومات حاصل کی اُسنے بتایا کہ وہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہیں افسران کی ٹیم نے عدالت کے حکم و سول سرجن کی ہدایت کی کاپی دکھائی اسکے بعد کلنک سیل کرنے کی کارروائی شروع ہوئی میڈیکل انچارج ڈاکٹر پریم چند نے بتایا کہ کلنک میں دوا و پلاسٹر کرنے کا سامان ملا ہے سیل کرنے کے دوران ڈاکٹر ایم احمد منّا بابو کے قریبی لوگوں کے سخت مخالفت کے بعد پولیس کو کڑی مشقت کرنی پڑی ہنگامہ آرائی کے درمیان ہی کلنک سیل کرنے کی کاروائی پوری کی گئی میڈیکل انچارج نے سیل کو اپنے سطح سے دیکھ لیا سی او نے کلنک سیل کرنے کی کاروائی کو پورا کیا اسکے بعد ٹیم وہاں سے روانہ ہو گئی اس طرح سے ہوئی کاروائی کو دیکھ کر غیر قانونی طور پر چل رہے کلنک، نرسنگ ہوم، و جانچ گھر والوں کے درمیان ہڑکمپ مچ گیا ہے