تاثیر 3 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ، 3 اپریل:وقف ترمیمی بل بدھ کے روز لوک سبھا سے منظور کر لیا گیا۔ جمعرات کے روز راجیہ سبھا میں اسے پیش کرنے کے بعد بہار میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بہار پولیس ہیڈ کوارٹر نے تمام اضلاع کے ایس ایس پی-ایس پی کو الرٹ کر دیا ہے۔ پولیس ہیڈکوارٹر کے اے ڈی جی لااینڈ ا?رڈر پنکج دراڈ نے تمام اضلاع کو الرٹ جاری کرتے ہوئے چوکس رہنے کو کہا ہے۔دراصل وقف ترمیمی بل کا تنازع پورے ملک میں گہرا ہوگیا ہے۔ بہار میں بھی مسلمانوں نے اس بل کے خلاف احتجاج کیا ہے اور اسے مسلم مخالف قرار دے رہے ہیں۔ لوک سبھا میں بل پاس ہونے کے بعد مرکزی حکومت نے آج راجیہ سبھا میں بل پیش کیا ہے جس پر ایوان میں بحث ہو رہی ہے۔