معمر اداکار منوج کمارکی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، ستاروں نے نم آنکھوں سے الوداع کہا

تاثیر 5  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 5 اپریل: ہندوستانی سنیما کے معروف اداکار منوج کمار کو آج بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے آخری الوداعی دی گئی۔ ان کی آخری رسومات ولے پارلے کے پون ہنس شمشان گھاٹ میں انتہائی اداس ماحول میں ادا کی گئیں۔ بھارت کمار کے نام سے مشہور اداکار منوج کمار کی آخری رسومات ممبئی کے پون ہنس شمشان میں ادا کی گئیں، جہاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد آتش کیا گیا۔ یہ اعزاز نہ صرف سنیما میں ان کی بے مثال شراکت کے لیے تھا بلکہ یہ ان کی حب الوطنی پر مبنی فلموں اور سماجی تحفظات کے تئیں ان کی لگن کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ منوج کمار اب اس دنیا میں نہیں رہے لیکن ان کی شخصیت ہندوستانی سینما شائقین کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔