وقف بل کی حمایت کرنے پر مل رہی ہے دھمکیاں :شاہنواز حسین

تاثیر 5  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،5اپریل:بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین کو جان سے مارنے کی دھمکی کی خبر ہے۔ بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ جب سے انہوں نے وقف ترمیمی بل کی حمایت کی ہے تب سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد شاہنواز حسین نے فیس بک پر ایک پوسٹ کی تھی۔ اس کے لیے انہوں نے لکھا، ’’تمام اہل وطن کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری پر مبارکباد۔
یہ بل وقف بورڈ میں شفافیت لائے گا، وقف کی جائیدادوں کو محفوظ بنائے گا اور اسے مسلمانوں کے تمام غریب، کمزور اور مصیبت زدہ خاندانوں کے تئیں مزید جوابدہ بنائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو کا بہترین وقف (ترمیمی) بل 2025 کے لیے بہت شکریہ۔