ایل آئی سی ہاؤسنگ فائنانس نے قرض کی شرح میں 0.25 فیصد کمی کی

تاثیر 25  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 25 اپریل: ہاؤسنگ لون فراہم کرنے والی کمپنی ایل آئی سی ہاؤسنگ فائنانس لمیٹڈ نے جمعہ کو اپنے ہوم لون کی شرحوں میں 0.25 فیصد کمی کا اعلان کیا۔ ایل آئی سی ہاؤسنگ فائنانس نے یہ قدم ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے پالیسی ریٹ ریپو ریٹ میں کمی کے بعد اٹھایا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 28 اپریل سے ہوگا۔ملک کی سب سے بڑی ہاؤسنگ فائنانس کمپنیوں میں سے ایک ایل آئی سی ہاؤسنگ فائنانس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تبدیلی ہوم لون کی مختلف اسکیموں پر لاگو ہوگی، بشمول نیو فکسڈ 10 اسکیم۔ ایل آئی سی ہاؤسنگ پرائم لینڈنگ ریٹ (ایل ایچ پی ایل آر) میں اس کمی سے موجودہ اور نئے قرض دہندگان دونوں کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ یہ ہوم لون کو مزید سستی بنائے گا۔ کمپنی کے مطابق، نظرثانی شدہ شرح سود اب 8 فیصد سے شروع ہوگی، جو 28 اپریل سے لاگو ہوگی۔