لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

تاثیر 4  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 4 اپریل:پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آخری دن جمعہ کو لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اجلاس کے دوران 10 حکومتی بل پیش کیے گئے اور وقف ترمیمی بل سمیت کل 16 بل منظور کیے گئے۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج صبح 11 بجے ایوان کی کارروائی کے لئے جمع ہونے کے فوراً بعد لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کر دی۔ یہ فیصلہ سونیا گاندھی کے حکومت پر تنقید کرنے والے ریمارکس پر حکمراں جماعت کی مخالفت کے درمیان لیا گیا۔ دوپہر 12 بجے اجلاس دوبارہ شروع ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان، برلا نے اس سیشن میں پارلیمانی مباحث میں لیے گئے اہم فیصلوں کا اعلان کیا اور ایوان کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔