تاثیر 4 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ارریہ(رقیہ آفرین)ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ درندگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک عاشق نے لڑکی سے شادی کا جھوٹا وعدہ کرکے اسے اپنے ہوس کا شکار بنایا۔ زخمی متاثرہ لڑکی اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس نے پولیس اور اہل خانہ کو اپنی تکلیف بتائی۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ معاملہ ارریہ ضلع کے فاربس گنج تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان ایک سال سے عشق چل رہا تھا۔ ملزم نے اسے یہ کہہ کر اپنے گاؤں بلایا تھا کہ وہ اسے شادی سے پہلے اپنے گھر والوں سے ملوائے گا۔ واقعہ کے سلسلے میں ملی اطلاع کے مطابق، فاربس گنج تھانہ کے چکوروا گاؤں رہائشی، ملزم ارباز ایک سال سے متاثرہ سے بات چیت کر رہا تھا۔ دونوں کے درمیان بات شادی تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم کسی نے اپنے گھر والوں کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ گزشتہ کل ارباز نے لڑکی کو اپنے گھر والوں سے ملوانے کے لیے اپنے گاؤں بلایا۔ اس نے متاثرہ کو گھر لے جانے کے بہانے ڈیم پر لی گیا۔ اور وہاں کھیت میں لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ عصمت دری کے بعد نابالغ، ملزم کے ساتھ گھر جانے کے بجائے اپنے گھر بھاگ گئی۔ بھاگتے ہوئے وہ زخمی بھی ہو گئی۔ گرنے سے ان کے سر پر چوٹ آئی۔ گھر پہنچتے ہی گھر والے اسے اسپتال لے گئے جہاں علاج کے دوران اس نے پولیس اور اہل خانہ کو آپ بیتی سنائی تو سب حیران رہ گئے۔ متاثرہ لڑکی اپنی پریشانی سناتے ہوئے زار و قطار رو رہی تھی۔ وہیں اسپتال انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس کی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی۔ فاربس گنج تھانہ نے موقع پر خواتین پولیس کو طلب کیا۔ جہاں لڑکی نے خاتون پولیس افسر کو پورے معاملے سے آگاہ کیا۔ اس ضمن میں فاربس گنج تھانہ انسپیکٹر نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ملزم گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ متاثرہ کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ تھانہ انسپیکٹر نے مزید بتایاکہ جائے وقوعہ کی تفتیش کی جائے گی۔ ملزمان کے اہل خانہ کو تھانہ بلایا گیا ہے۔ اور پولیس ماں کے بیان پر کارروائی کر رہی ہے۔