شمائل نبی کی رحلت پر اردو کاؤنسل ہند روہتاس نے تعزیتی نشست کر کیا اظہار غم

تاثیر 4  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سابق وزیر بہار اور اردو کاؤنسل ہند بہار کے صدر عزت مآب جناب شمائل نبی صاحب کے انتقال پر لال پر اردو کاؤنسل شاخ روہتاس کے زیرانتظام ایک تعزیتی نشست دفتر کاؤنسل فیاض کمپلکس محلہ دائرہ سہسرام زیر صدارت سید عین العالم ایڈوکیٹ پٹنہ ہائی کورٹ منعقد کی گئی جسمیں ضلع کے سیاسی سماجی ملی و محبان اردو دوست شریک ہوئے، جسمیں ڈاکٹر معراج الاسلام علیگ صدر اردو کو نسل شاخ روہتاس نے کہا کہ شمائل نبی صاحب کے انتقال سے تمام سیاسی و ادبی حلقوں میں ایک خلا سا پیدا ہو گیا ہے جسے پر کرنا ناممکن نظر آتا ہے، شمائل نبی صاحب کی پوری زندگی جدوجہد قوم و اردو کی بقا حفظ و ترقی میں صرف ہوئی ہے ۔ ناظم نشست ایڈوکیٹ تو حید اعظم علیک نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہار کے قدآور سیاسی رہنما تھے اپنے دور وزارت میں انھوں نے سرکار اور افسران سے اردو کے کئی مسائل حل کرائے ۔ مشہور پر شاعر و ادیب شاہد جمیل نے کہا کہ اردو زبان و ادب کے بقا و ترقی کے لئے انہوں نے طویل عرصہ تک تحریک چلائی اور حکومت کو مسائل سے روشناس کرایا ساتھ ہی اردو آبادی کو بیدار بھی کیا ۔ شاعر و صحافی اختر امام انجم ایڈوکیٹ نے کہا کہ شمائل نبی نے بہار میں اردو کو انصاف دلانے کیلئے عبد القيوم انصاری سابق وزیر بہار، غلام سرور سابق وزیر بہار اور مدیر و پروفیسر عبدالمغنی، بیتاب صدیق اور پروفیسر جابر حسین جیسے رہنما کی صف میں اپنے آپ کو کھڑا کیا تھا اور موجودہ دور میں اردو کونسل کے صدر کے عہدہ پر فائز تھے ۔ موقع پر سنتوش کمار ایڈوکیٹ، صحافی ترپراری ترویدی، شاعر و ادیب شکیل اختر، ڈائرکٹر اقراء اکیڈمی شاہد حمال، سراج انصاری شرف الدين النصاری وغیرہم نے بھی شمائل سے اپنی عقیدت کا اظہار کر تعزیت پیش کیا ہے، گو کہ مرحوم کی مغفرت جنت الفردوس میں اعلٰی مقام کے حق میں سبھی نے دعائیں کیں اور انکے پسماندگان کو صبر کی طاقت کیلئے الله تبارک و تعالی سے درخواست کی ۔