ممتا بنرجی نے تجربہ کار فلمساز منوج کمار کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

تاثیر 4  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ، 4 اپریل:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تجربہ کار اداکار اور فلم پروڈیوسر و ہدایت کار منوج کمار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حب الوطنی پر مبنی فلموں نے سینما کی دنیا میں ایک الگ پہچان بنائی۔
ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا، “میں تجربہ کار اداکار اور فلم ساز منوج کمار کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ ‘بھارت کمار’، جو اپنی حب الوطنی پر مبنی فلموں کے لیے مشہور ہیں، نے مادر وطن کے تئیں لگن کے جذبے کو زندہ کیا۔ ان کا انتقال ہماری سنیما کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میری، ان کے اہل خانہ اور بے شمار مداحوں کے لیے میری تعزیت ہے۔