وزیر اعلیٰ سائے نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل کی منظوری پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

تاثیر 4  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رائے پور، 4 اپریل: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائے نے وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں منظور ہونے کے بعد سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ دونوں ایوانوں سے وقف بل کی منظوری پر مبارکباد۔ یہ بل قبائلی حقوق اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے بھی اہم ہے۔ بل میں یہ شرط ہے کہ پانچویں اور چھٹے شیڈول کے علاقوں میں کسی بھی جائیداد کو وقف قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اس سے قبائلی اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کو مؤثر طریقے سے روکا جائے گا اور قبائلی ثقافت کو تحفظ ملے گا۔