تاثیر 3 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،03اپریل:وقف ترمیمی بل کو لے کر اب جنتا دل یونائیٹڈ میں ہنگامہ ہے۔ پارلیمنٹ میں وقف بل کی حمایت پر نتیش کمار کی اپنی پارٹی کے اندر احتجاج کی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ جس کے مضر اثرات جے ڈی یو میں نظر آنے لگے ہیں۔ بہار میں انتخابات کا سال ہے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو اقلیتی برادری سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جے ڈی یو میں 4 اپریل کو اقلیتی لیڈروں کی میٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔ وقف بل کی منظوری سے پارٹی کے کئی سینئرمسلم لیڈر ناراض ہیں۔ 4 اپریل کو پٹنہ کے جے ڈی یو کرپوری آڈیٹوریم میں اقلیتوں کی ایک بڑی میٹنگ ہونے والی تھی۔ جس میں اسمبلی انتخابات کے لیے حکمت عملی بنائی جائے گی ، لیکن وقف بل کی منظوری کے بعد میٹنگ میں جے ڈی یو کے مسلم لیڈروں کی شرکت کم ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے میٹنگ کو فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔