تاثیر 11 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ڈھاکہ، 11 اپریل: بنگلہ دیش کی مشہور ماڈل اور مس ارتھ بنگلہ دیش 2020 کی فاتح میگھنا عالم کو 30 دن تک جیل میں رہنا پڑے گا۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ صفت اللہ نے جمعرات کی رات تقریباً 10.30 بجے میگھنا عالم کو نظربندی قانون کے تحت 30 دن کی قید کی سزا سنائی ہے۔
ڈھاکہ ٹریبیون کی خبر کے مطابق، عدالتی ذرائع نے آج اس کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق میگھنا عالم کو ڈیٹیکٹیو برانچ (ڈی بی) پولیس نے رات ساڑھے دس بجے کے قریب عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ڈی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے میگھنا کی تحویل کا حکم جاری کردیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عوامی تحفظ اور امن و امان کے مفاد میں میگھنا عالم کو خصوصی اختیارات ایکٹ 1974 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت 30 دن کے لیے نظر بند رکھا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں کشم پور جیل لے جایا جائے گا۔