آر جے ڈی ایم ایل اے ریت لال یادو پرشکنجہ

تاثیر 11  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 11 اپریل : بہار میں آر جے ڈی کے باہوبلی ایم ایل اے پر شکنجہ کسا ہے۔ ایس ٹی ایف (اسپیشل ٹاسک فورس) اور بہار پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کوٹھوان واقع دانا پور آر جے ڈی ایم ایل اے ریت لال یادو کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔ اس دوران روپس پور کے انجینئر نگر میں ایم ایل اے کے بزنس پارٹنر سنیل مہاجن کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی۔
ایک طرف سٹی ایس پی ایس آر سرتھ کی قیادت میں ایم ایل اے ریت لال یادو کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی، دوسری جانب دانا پور ڈی ایس پی 2 پنکج کمار مشرا کی قیادت میں سنیل مہاجن کے ٹھکانے پر چھاپہ ماری کی گئی۔ اس آپریشن میں تقریباً 400 سے 500 ایس ٹی ایف اور بہار پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔