تاثیر 18 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مظفرپور(نزہت جہاں)
سول سرجن مظفر پور اور پروجیکٹ ڈائریکٹر بی ایس اے سی ایس پٹنہ کے حکم کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی مظفر پور اور متھیلا وکاس سیوا آشرم نے صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک وارڈ کونسلر 40 کے عوامی دفتر میں ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا۔ تقریب کا افتتاح صدر ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر اجے کمار اور وارڈ کونسلر اقبال حسین نے کیا۔ مذکورہ ہیلتھ کیمپ میں STE، HIV، TB، ہیپاٹائٹس بی اور C، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور خون کی کمی کے تمام قسم کے ٹیسٹ کیے گئے اور ادویات اور طبی سہولیات مفت فراہم کی گئی۔ تقریباً 300 افراد نے ان ٹیسٹوں سے فائدہ اٹھایا۔
اس کیمپ میں ڈاکٹر بھی موجود رہیں، اسٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے حکم کے مطابق اس علاقے کے لوگوں کے لیے اس ہیلتھ کیمپ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں سول سرجن مظفر پور، ڈسٹرکٹ کمیونیکیبل ڈیزیز آفیسر مظفر پور، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر راجیش کمار سنگھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر متھلیش کمار پانڈے، ضلع سپروائزر جئے پرکاش سنگھ، متھیلا وکاس سیوا آشرم کے سکریٹری تنویر عالم، اور وارڈ 40 کے کونسلر محمد اقبال حسین، ساجد کمار، راجیش کمار، اے راجا سنگھ، محمد رفیع، محمد شوکت سمیت بہت سے لوگ موجود تھے۔ اور طبی عملہ بھی موجود تھے ۔