تاثیر 29 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 29/ اپریل (تاثیر بیورو) کولکتہ میں پریمیئر کار ورلڈ پرائیویٹ لمیٹڈ نے ماروتی سوزوکی کے تعاون سے 30 جدید ویگن آر پیلی ٹیکسیاں شہر میں متعارف کرائیں، یہ منصوبہ شہر میں روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا، جہاں لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کو ملازمت دی جائے گی۔ نئی پیلی ٹیکسیاں اب کولکتہ کی سڑکوں پر رواں دواں ہونے کو تیار ہیں،
منیجنگ ڈائریکٹر رمیش چندر اگروال کے مطابق، اس اقدام کا مقصد کولکتہ کی ٹیکسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے محفوظ، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ کمپنی رواں مالی سال میں 3,000 گاڑیاں فراہم کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔