میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کے زیراہتمام ہوا تین روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز

تاثیر 21  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

               سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) میڈیکل سائنس کے طلباء کو بہتر تعلیم فراہم کرنے اور اساتذہ کو ہر روز ہونے والی تازہ ترین تحقیق کے بارے میں اپ ڈیٹ رکھنے کے مقصد کے ساتھ میڈیکل ایجوکیشن کے بنیادی کورس کی تین روزہ تربیت آج نارائن میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال جموہار میں شروع ہوئی ۔ اس ٹریننگ میں بہار اور جھارکھنڈ کے کل اٹھائیس میڈیکل ٹیچر حصہ لے رہے ہیں ۔ مذکورہ معلومات دیتے ہوئے نارائن میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ہیرا لال مہتو اور میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پونیت کمار سنگھ نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کے شعبہ میں پہلے کے نصاب میں کافی تبدیلی آئی ہے اور تدریسی طریقہ کار میں جدید ترین ٹیکنالوجی بھی آچکی ہے، جس کا علم اساتذہ کے لئے بہت ضروری ہے، انہوں نے بتایا کہ جھارکھنڈ کے لکشمی چندرونشی میڈیکل کالج کے تین اساتذہ اور نارائن میڈیکل کالج کے پچیس اساتذہ کی تربیت آج سے شروع ہو گئی ہے ۔ نارائن میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ہیرا لال مہتو، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پونیت کمار سنگھ، ڈاکٹر اشوک کمار دیو، ڈاکٹر جتیندر کمار، ڈاکٹر رنجن کمار، ڈاکٹر نپیندر آنند، ڈاکٹر وویک سنہا، ڈاکٹر راہل چندر، ڈاکٹر امریش کمار، ڈاکٹر راکیش کمار، ڈاکٹر منیکانت کمار، ڈاکٹر سی کے دیواکر اپنے اساتذہ کی تربیت کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ایس بی ایم سی کالج ہزاری باغ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر انیتا کماری، بنارس ہندو یونیورسٹی وارانسی کی ڈاکٹر منسوی چوبے اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اتانو رائے آج کے تربیتی کام کی نگرانی کیلئے موجود تھے ۔ پروگرام کا اختتام مورخہ 23 اپریل کو ہوگا ۔