تاثیر 21 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف ( تاثیر نیوز سروس ) الامان اکیڈمی اسکول حیدر گنج کڑاہ ضلع نالندہ بہار کی جانب سے جلسہ فروغ تعلیم، آل بہار بنگال جھارکھنڈ مشاعرہ و تقسیم انعامات طلباء و طالبات پروگرام مورخہ 26 اپریل 2025 بروز سنیچر بوقت 10 بجے دن تا شام 5 بجے منعقد کیا جائیگا, جسکی صدارت فرمائینگے پیر طریقت حضرت سید غفزان اشرفی سجادہ نشیں خانقاہ چشتیہ نظامیہ درویشیہ کریمیہ بیٹھو شریف گیا بہار
اور نقیب جلسہ ہونگے ڈاکٹر ریحان غنی چیف ایڈیٹر روزنامہ تصدیق پٹنہ، نقیب مشاعرہ ہونگے جناب اثر فریدی پٹنہ, مہمانان خصوصی میں تشریف فرما ہونگے جناب امتیاز احمد کریمی سابق چیرمین بی۔پی۔ایس۔سی پٹنہ اور پروفیسر ناقد محقق ادیب و شاعر جناب علیم اللہ حالی سابق صدر شعبئہ اردو مگدھ یونیورسٹی گیا ۔
مقرر خاص میں ہونگے جناب ایس ایم طیب اصغر سیوے جموئی صدر آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس سابق طالب علم لیڈر اے۔ایم۔یو۔جامعہ ملیہ اسلامیہ اینڈ جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی, مفسر قرآن مفتی خالد اعظم حیدری انچارج آل انڈیا علماء بورڈ مغربی بنگال ۔ مہمان ذیشان میں ہونگے محقق ناقد شاعر و ادیب احسان تابشِ گیا بہار، جناب پرویز عالم گورنمنٹ اردو لائبریری پٹنہ، سید عرفان شیر خادم قوم و ملت متولی وقف اسٹیٹ شہزادی بیگم کولکاتا، پروفیسر سید شاہ حسین احمد سجادہ نشیں خانقاہ شاہ ارزانی پٹنہ، محمد فیض عالم ڈویژنل کمانڈنٹ ہوم گارڈ اینڈ فائر سروس نالندہ ۔ مہمانان ذی وقار میں ہونگے جناب عرفان خان آفیسر انچارج سیلاؤ تھانہ، مصلح الدین کاظم بہار اسٹیٹ یونیورسٹی سروس کمیشن پٹنہ، اختر امام انجم ایڈوکیٹ شاعر و صحافی سہسرام، صابر سہرساوی پٹنہ اور شعرائے کرام ہونگے حضرت غفران اشرفی بیتھو شریف گیا، علیم اللہ حالی پٹنہ، مصلح الدین کاظم کھگڑیا، رئیس اعظم حیدری کولکاتا، اختر امام انجم سہسرام، ڈاکٹر احسان تابشِ گیا، بے نام گیلانی بہار شریف، صابر سہرساوی پٹنہ، افسر جمال افسر پٹنہ، سید صفدر علی حمزہ پوری شیر گھاٹی گیا، ڈاکٹر احسان اللہ دانش گیا، خالق حسین پردیسی گیا، انیس قادری نوادہ، اعجاز مانپوری، عرفان مانپوری گیا، قیصر امام قیصر گریڈیہہ، نصر عالم نصر پٹنہ، تنویر ساکت بہار شریف، وسیم الحق نالندوی بہار شریف ۔ منتظمین جلسہ فروغ تعلیم،آل بہار بنگال جھارکھنڈ مشاعرہ و تقسیم انعامات طلباء و طالبات میں خصوصی ہیں محمد ارشاد، محمد مختار، محمد نثار ہسوا، ماسٹر محمد مختار عالم، محمد عبد اللہ، مقصود عالم، محمد سجاد علی، ماسٹر محمد کلیم الدین، ماسٹر ندیم احمد، ابوالمظفر المعروف عالم، بشیر احمد اور اسکے کنوینر ہیں چناب رئیس اعظم حیدری کولکاتا ۔