تاثیر 23 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 23 اپریل :پہلگام میں معصوم سیاحوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف ڈوڈہ میں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن ڈوڈہ کی جانب سے پْرامن احتجاج درج کیا گیا۔ ایسوسی ایشن سے وابستہ مرد و خواتین اساتذہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اْٹھا رکھے تھے جن پر بے گناہوں کا قتل بند کرو اور دہشت گردی نامنظور جیسے نعرے درج تھے۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر اوم پرکاش چنڈیل نے کہا کہ پہلگام میں جو کچھ ہوا وہ صرف دہشت گردی نہیں بلکہ انسانیت کا قتل عام ہے۔ سیاحت کے لیے آنے والے بے قصور افراد کو نشانہ بناکر ریاست کی معیشت اور پرامن ماحول کو زک پہنچائی گئی ہے۔ اْنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

