وزیر اعظم نے وارانسی میں 3,900 کروڑ روپے کے 44 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

تاثیر 11  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

وارانسی، 11 اپریل: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو وارانسی میں 3,880 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہاں وزیر اعظم مودی نے بھوجپوری میں جلسہ عام میں اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کاشی ہمارا ہے، ہم کاشی کے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دہائی میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔
یہاں 44 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلسہ عام میں کہا کہ کاشی کے لوگ آج ترقی کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ گزشتہ 10 سالوں میں کاشی نے ترقی کی رفتار حاصل کی ہے۔ کاشی نے جدید زمانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آج کاشی نہ صرف قدیم ہے، میری کاشی ترقی پسند بھی ہے۔ کاشی پوروانچل کے اقتصادی نقشے کے مرکز میں ہے۔ وہی کاشی جسے مہادیو چلاتے ہیں آج ترقی کا رتھ کھینچ رہا ہے۔ کنیکٹیویٹی، نل واٹر سپلائی مہم، کھیل اور تعلیم کے میدان میں ترقی پوروانچل کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہونے جا رہی ہے۔ میں کاشی اور پوروانچل کے لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔