تاثیر 11 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع نوہٹہ تھانہ علاقے کے پھولمیٹہ گاؤں میں ایک بزرگ خاتون کو پڑوسیوں نے ڈائن کر پیٹا جسکی وجہ سے وہ موقع پر ہی فوت کر گئی ۔ متوفی کسمتیا دیوی کی عمر 65 سال ہے ۔ متوفی کے بیٹے راجو اوراؤن نے بتایا کہ پڑوسی اوپیندر اوراؤن کے 8 سالہ بیٹے رنجن کی اچانک کسی بیماری کی وجہ سے موت ہوگئی اور اس کے قتل کا ذمہ دار اس کی ماں کسمتیا دیوی کو ٹھہرایا گیا اور اوپیندر کے گھر والوں نے میری ماں کا قتل کر دیا ۔ اطلاع ملنے پر پولس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام لائی ۔ نوہٹہ تھانہ انچارج نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے، متاثرہ خاندان کی جانب سے باقاعدہ شکایت موصول ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائیگی ۔ پولس نے خاتون اور جاں بحق بچے دونوں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔

