تاثیر 6 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 6 اپریل: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو تمل ناڈو کے رامیشورم میں ہندوستان کے پہلے ورٹیکل لفٹ والے سمندری پل اور رامیشورم تامبرم (چنئی) نئی ٹرین سروس اور کوسٹ گارڈ کے جہاز کو لانچ کیا۔ پمبن سمندری پل، زمینی راستے اور رامیشورم جزیرے کے درمیان ریل رابطہ فراہم کرے گا۔ تمل ناڈو کے گورنر آر این روی اور وزیر ریلوے اشونی ویشنو بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
وزیر اعظم مودی سری لنکا کے کامیاب دورے کے بعد واپسی کے سفر پر ہوائی جہاز سے رامیشورم پہنچے۔ اس دوران وزیر اعظم نے ہوائی جہاز سے رام سیتو کا دورہ کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے ورچوئل میڈیم کے ذریعے ایودھیا میں رام للا کے سوریہ تلک کو بھی دیکھا۔