تاثیر 27 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں،27 اپریل:جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران ایک مشتبہ مجرم کو دیسی ساختہ پستول سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت وشال شرما عرف وشو شوٹر، ساکنہ کھوجی پور کھیڑی گاوں، کے طور پر ہوئی ہے، جو 20 اپریل کو وجے پور علاقے میں پیش آنے والے اقدام قتل کے واقعے میں مرکزی ملزم تھا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ شیو دیپ سنگھ ساکنہ سچانی بگلا گاوں، نے وجے پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ رہیا گاوں میں چھ ملزمان نے اس پر فائرنگ کی تھی، جس پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ایک دیسی ساختہ پستول برا?مد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔