رام نومی کے تعلق سے پولیس کی روٹ مارچ

تاثیر 3  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہگلی 03/اپریل (تاثیر بیورو) رام نومی کے تہوار اور جلوس کو دھیان میں رکھتے ہوئے چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے پولیس کمشنر اے پی امیت جوالگی کی قیادت میں اتر پاڑہ اور ہند موٹر کے علاقوں میں پولیس نے نہ صرف روٹ مارچ کی بلکہ جن علاقوں میں رام نومی کے جلوس نکالے جائیں گے ان سب جگہوں کا معائنہ کیا۔ ساتھ ہی رام نومی جلوس نکالنے والے کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ انہوں نے کہا رام نومی جلوس جن علاقوں سے گزرے گا ان سے جگہوں کا معائنہ کیا گیا اور جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ضروری انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ معقول لائٹ کا بھی جائزہ لیا گیا ساتھ ہی کہاں کہاں سی ٹی وی کے انتظام ہیں، اس کو دیکھا گیا۔ جہاں سی ٹی وی لگانے کی ضرورت محسوس کی گئی، وہاں سی سی ٹی وی لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پولیس کمشنر امیت جوالگی نے کہا کہ پولیس انتظامیہ چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے تمام علاقوں میں رام نومی جلوس کے تعلق سے ضروری توجہ دی جارہی ہے۔ ساتھ ہی ضروری ہدایات بھی دی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی بی ارنب بسواس، اے سی پی علی رضا اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔