اسرائیلی وزیر کے خلاف احتجاج، ’تم نازی ہو‘ کے نعرے

تاثیر 26  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ،26اپریل:انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر بین گویر کو مین ہٹن میں جمعہ کی سہ پہر سخت احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ بروکلین کے شہری نے انتہا پسند و جنگجو اسرائیلی وزیر کی آمد پر سخت احتجاج کیا۔اس امریکی شہری نے دو گھنٹے سے خود کو اس لیے واشروم میں چھپا رکھا تھا کہ جب اسرائیلی وزیر آئے تو اس کے سامنے اپنے غم و غصے کا اظہار کر سکے۔بروکلین کا یہ شہری جس کا نام گیبریئل ڈی فازئو بتایا گیا ہے وہ بآواز بلند پکار پکار کہہ رکہا تھا اس شخص کو نیویارک سے باہر نکالو۔سیکیورٹی اہلکار امریکی شہری کو احتجاج سے روکنے کے لیے پکڑ کر لے گئے۔ اس سے پہلے غم و غصے کا اظہار کرنے والا اسرائیلی وزیر کو نازی قرار دے چکا تھا کہ تمہیں ایک نازی کے طور پر ہی یاد رکھا جائے گا اور فلسطینی ریاست لازماً آزاد ہوگی۔2022 سے اسرائیل کی نیتن یاہو کابینہ کا رکن بننے والے ایتمار بین گویر انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے سربراہ ہیں۔ وہ اندرونی سلامتی کے وزیر ہونے کے باوجود ایسے کئی مواقع کا باعث بنے ہیں جو مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس میں افراتفری کا باعث بن سکے۔