’اوڈیلا-2‘ کی تشہیر کے دوران وجے سے متعلق سوالات سن کر بھڑک اٹھیں تمنا بھاٹیہ

تاثیر 9  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 9 اپریل :بالی ووڈ اور ساؤتھ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس کی وجہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کا بریک اپ ہے۔ وجے ورما اور تمنا بھاٹیہ کے رشتے کے کافی چرچے تھے لیکن جب کچھ دن پہلے ان کا بریک اپ ہوا تو سب حیران رہ گئے۔ تمنا حال ہی میں فلم ’اوڈیلا-2‘ کی تشہیر میں موجود تھیں۔ فلم ’اوڈیلا-2‘ کے پروموشن کے دوران تمنا بھاٹیہ کے سامنے وجے کا بالواسطہ ذکر کیا گیا۔ ہوا یوں کہ ’اوڈیلا-2’ کی تشہیر کے دوران ایک صحافی نے تمنا سے پوچھا،’کیا کوئی ایسی شخصیت ہے جن کے اوپر آپ تنتر منتر کی ودیا سے وجے حاصل کرنا چاہتی ہیں؟اس سوال میں وجے کا لفظ سنتے ہی وہاں موجود لوگ ہنسنے لگے۔ اس پر تمنا نے سوال پوچھنے والے شخص سے کہا، یہ تو آپ پر ہی کرنا پڑے گا۔ پھر پیپراجی میری مٹھی میں ہوں گے۔حالانکہ وجے کا نام سن کر ہجوم نے خوشی کا اظہار کیا، لیکن تمنا نے تحمل سے جواب دیا۔ تمنا بھاٹیہ جلد ہی فلم ‘اوڈیلا-2’ میں نظر آئیں گی۔ کہاجارہا ہے کہ تمنا اور وجے شادی کے مدعے پر راضی نہیں تھے اور دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ۔