’کیسری-2‘ میں اکشے کمار کا زبردست لک سامنے آگیا

تاثیر 9  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئ،9 اپریل :اداکار اکشے کمار ایک بار پھر بڑے پردے پر تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ جلد ہی اپنی فلم ’کیسری: چیپٹر 2‘ میں نظر آئیں گے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اس سال کی سب سے زیادہ زیر بحث فلموں میں سے ایک ہے۔ اس بار فلم کی کہانی جلیانوالہ باغ قتل عام جیسے دل دہلا دینے والے تاریخی واقعے پر مبنی ہے۔ فلم میں اکشے سینئر وکیل سی شنکرن نائک کے کردار میں نظر آئیں گے، جو اس وقت ایک دلیر اور لڑاکا وکیل تھے جنہوں نے انصاف کے لیے آواز اٹھائی تھی۔ اب فلم سے اکشے کا نیا روپ سامنے آیا ہے جس نے مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ گہری سنجیدگی اور خلوص سے لبریز ان کا یہ لک پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ شائقین نہ صرف ان کے لک کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ فلم کو لے کر ان کا جوش بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ’کیسری: چیپٹر 2‘ ایک ایسی فلم ہے جو اسکرین پر تاریخ کے ایک اہم باب کو زندہ کرنے جا رہی ہے۔