بہار کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کو لیکر ریڈ الرٹ

تاثیر 28  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،28اپریل: بہار میں لوگوں کوگزشتہ کچھ دنوں سے گرمی سے راحت ملی ہے۔ آج بھی بہار کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمالی بہار کے اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ ان مقامات پر پیرکے روز (28 اپریل) کو ہوا کی رفتار 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی پٹنہ سمیت جنوبی بہار میں تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش اور یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اتوار کے روز بھی پٹنہ سمیت تقریباً تمام اضلاع میں ہلکی بارش ہوئی۔ شمالی بہار کے کچھ اضلاع میں بارش اور طوفان کے ساتھ ڑالہ باری بھی ہوئی۔ آج بھی لوگوں کو گرمی سے راحت ملے گی۔ بہار کے 25 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے اور ڑالہ باری کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بہار کے 25 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے اور ڑالہ باری کے لیے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ ان میں مدھوبنی، گیا، بھوجپور، پٹنہ، نالندہ، جہان آباد، ارول، اورنگ آباد، بھوجپور، بکسر، کھگڑیا، گوپال گنج، مظفر پور، لکھی سرائے، نوادہ، ویشالی اور سارن کے اضلاع شامل ہیں۔
سمستی پور، سہرسہ، دربھنگہ، مدھوبنی اضلاع کے کچھ حصوں میں ائندہ دو سے تین گھنٹوں میں تیز ہواوں (ہوا کی رفتار 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ گرج چمک، بجلی، ڑالہ باری اور بارش کا قوی امکان ہے۔ ایسے میں موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں سے ہوشیار اور محتاط رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اگر کھلے میں ہیں تو جلد از جلد مستقل مکان میں پناہ لیں۔ اونچے درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ کسان اپنے کھیتوں میں نہ جائیں اور موسم کے نارمل ہونے کا انتظار کریں۔