رمز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار کو برطرف کیا گیا

تاثیر 18  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 18 اپریل: رمز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجکمار کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔رمز گورننگ کونسل نے جمعرات کی رات دیر گئے انہیں ہٹانے کا حکم جاری کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر راج کمار نے دفتر میں رہتے ہوئے وزرا کی کونسل، گورننگ کونسل اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔
صحت کے وزیر اوررمز گورننگ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عرفان انصاری نے کہا کہ ڈاکٹر راجکمار کی خدمات رمز ایکٹ-2002 کے ذریعے طے شدہ مقصد کو پورا کرنے میں تسلی بخش نہیں پائی گئیں۔ اس لیے انہیں تین ماہ کی تنخواہ اور الاؤنس دیتے ہوئے فوری طور پر ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی ہیمنت سورین نے بھی اس فیصلے کو منظوری دی ہے۔